غزہ :امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ ، 36 شہید، 100 زخمی

غزہ :امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ ، 36 شہید، 100 زخمی

غزہ (اے ایف پی) غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی خان یونس اور رفح کے قریب دو امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے۔۔۔

 کم از کم 36 فلسطینی شہید اور  100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق افراد خوراک کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے ۔عینی شاہدین اور حکام نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فوج نے ہجوم پر فائرنگ کی،37 سالہ عبدالعزیز عابد نے بتایاہم روز خوراک کے لیے جاتے ہیں، مگر گولیاں اور تھکن کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ واضح رہے غزہ میں امدادی مقامات پر ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں