چین نے براہماپترا پر بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کر دی

چین نے براہماپترا پر بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کر دی

بیجنگ،نئی دہلی (اے ایف پی)چین نے تبت کے سرحدی علاقے میں یارلونگ سانگپو دریا پر بڑے ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا جو بھارت میں براہماپترا کہلاتا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم لی چیانگ نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ چین کے کاربن نیوٹرل ہدف اور تبت کی ترقیاتی پالیسیوں کا حصہ ہے ۔منصوبے کے تحت پانچ ہائیڈرو پاور سٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے جن پر مجموعی طور پر 167.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔ حکام کے مطابق اس ڈیم سے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم ’’تین گورجز‘‘سے بھی زیادہ بجلی پیدا ہوگی۔بھارت اور بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ماحولیاتی ماہرین نے تبت کے نازک ماحول پر ممکنہ تباہ کن اثرات سے خبردار کیا ہے ۔ بھارت اور بنگلہ دیش نے منصوبے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور بنگلہ دیش کے پانی کے حقوق اور مفادات کا خیال رکھے ۔ادھر بھارت اور چین کے درمیان متنازع سرحدی علاقوں میں پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے ، مبصرین کے مطابق یہ منصوبہ علاقائی تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں