لاس اینجلس:نامعلوم گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی ، 28افراد زخمی
لاس اینجلس (اے ایف پی)امریکی شہر لاس اینجلس کے علاقے ایسٹ ہالی ووڈ میں ہفتے کی صبح ایک نامعلوم گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی۔۔۔
جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے ۔ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 9 افراد کی حالت نازک ہے جبکہ 19 کو معمولی زخم آئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈرائیور بے ہوش ہو گیا تھا، تاہم اس کی فوری تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔