ملائیشیا کے امیگریشن نظام میں خرابی، ہزاروں مسافر متاثر
کوالالمپور (اے ایف پی)ملائیشیا کے خودکار امیگریشن نظام میں خرابی کے باعث ہزاروں غیر ملکی مسافروں کو دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور سنگاپور سے زمینی سرحدوں پر شدید تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
امیگریشن ڈائریکٹر جنرل کے مطابق خرابی کی وجہ سے مسافروں کو دستی کاؤنٹرز پر قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق نظام میں تکنیکی خرابی ڈیٹا انضمام کے مسئلے کے باعث ہوئی۔