سوڈان:آر ایس ایف نے متوازی حکومت قائم کر دی، محمد حسن وزیراعظم نامزد
پورٹ سوڈان (اے ایف پی)سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران ریپڈ سپورٹ فورسز نے محمد حسن التعایشی کو متوازی حکومت کا وزیراعظم نامزد کر دیا ۔
نئی حکومت کو امن و اتحاد کی حکومت کا نام دیا گیا ہے ۔آر ایس ایف نے 15 رکنی صدارتی کونسل بھی تشکیل دی ہے ، جس میں آر ایس ایف کمانڈر محمد حمدان دقلو صدر اور باغی رہنما عبدالعزیز الحلو نائب صدر ہوں گے ۔