سعودی عرب:عمرہ سیزن کے آغاز سے ابتک 12 لاکھ زائرین کی آمد

سعودی عرب:عمرہ سیزن کے آغاز  سے ابتک 12 لاکھ زائرین کی آمد

ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت حج کے مطابق رواں سال عمرہ سیزن کے آغاز سے 12 لاکھ زائرین 109 ممالک سے مملکت پہنچے ۔

 وزارت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے ، جبکہ عمرہ ویزوں کے اجرا میں بھی 27 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادھر ادارہ امور حرمین نے جمعہ کے خطبے کو 15 زبانوں میں براہ راست نشر کرنے کا انتظام مکمل کر لیا ہے ، جسے یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ مستقبل میں خطبات کے ترجمے 30 زبانوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں