ایران نے مغربی ممالک میں قتل و اغوا کی سازشوں کے الزامات مسترد کر دئیے
تہران(اے ایف پی)ایران نے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے بیرون ملک صحافیوں، مخالفین اور حکام کے قتل یا اغوا کی کوششوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ الزامات فلسطین میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔واضح رہے جمعرات کوامریکا، برطانیہ،فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی خفیہ اداروں پر یورپ اور شمالی امریکا میں مخالفین کو ہدف بنانے کا الزام لگایا تھا۔