امریکا:سابق ایئر فورس سارجنٹ کو اہلیہ اور2بچوں کے قتل پر سزائے موت
میامی (اے ایف پی)فلوریڈا کے رہائشی سابق امریکی ایئر فورس سارجنٹ ایڈورڈ زکرزوسکی کو اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ۔
زکرزوسکی نے جون 1994 میں اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ سزا کو امریکی سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ، انہیں زہر کے انجکشن کے ذریعے موت کی سزا دی گئی۔یاد رہے اس سال امریکا میں 27 افراد کو سزائے موت دی جا چکی جن میں سے 9 کا تعلق فلوریڈا سے ہے ۔