مائیکرو پلاسٹک انسانی دماغ تک پہنچ گیا،ماہرین کی نئی تحقیق میں انکشاف

مائیکرو پلاسٹک انسانی دماغ تک پہنچ  گیا،ماہرین کی نئی تحقیق میں انکشاف

پیرس(اے ایف پی)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انسانی دماغ میں مائیکرو پلاسٹک کے باریک ذرات جمع ہو رہے ہیں، مگر فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ ننھے ذرات عموماً نظر نہیں آتے ، پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر سمندر کی تہہ تک، کھانے ، پینے ، اور سانس لینے کی ہوا میں بھی پائے جا چکے ۔ حالیہ تحقیق میں یہ ذرات انسانی پھیپھڑوں، دل، یہاں تک کہ خون دماغ کی رکاوٹ عبور کرتے ہوئے دماغ تک پہنچتے گئے ہیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2016 اور 2024 میں وفات پانے والے افراد کے دماغی نمونوں پر مبنی تحقیق میں  (صفحہ7بقیہ نمبر53)بتایا گیا کہ وقت کے ساتھ دماغ میں پلاسٹک کی مقدار میں اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق ایک انسانی دماغ سے تقریباً 10 گرام پلاسٹک نکالا جا سکتا ہے جو ایک غیر استعمال شدہ کریون کے برابر ہے ۔اقوام متحدہ آئندہ ہفتے اس مسئلے پر عالمی معاہدے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں