ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل خریدے گا:امریکی میڈیا
نیو یارک(دنیامانیٹرنگ )امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل خریدے گا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں نام ظاہر کیے بغیر دو اعلیٰ انڈین حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ مودی حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روس سے درآمدات میں کمی کرنے کیلئے کوئی ہدایت نہیں دی۔واضح رہے گزشتہ ماہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت کو روس سے اسلحہ اور تیل خریدنے پر اضافی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔