اسپیس ایکس کے خلانورد انٹرنیشنل خلائی سٹیشن پہنچ گئے

اسپیس ایکس کے خلانورد انٹرنیشنل  خلائی سٹیشن پہنچ گئے

فلوریڈا (اے ایف پی)اسپیس ایکس کے 4 خلانورد انٹرنیشنل اسپیس سٹیشن پہنچ گئے ، فلوریڈا سے روانہ ہونے والی اسپیس ایکس کی پرواز ہفتے کی صبح انٹرنیشنل خلائی سٹیشن سے کامیابی سے منسلک ہو گئی۔

امریکی، جاپانی اور روسی خلانورد چھ ماہ کے مشن میں چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کی مشقیں اور مائیکرو گریویٹی میں فصلوں کی افزائش کا تجربہ کریں گے ۔ آئی ایس ایس کو 2030 کے بعد بند کر کے سمندر میں گرایا جائے گا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں