یوکرین:دفاعی شعبے میں کرپشن،رکن پارلیمنٹ سمیت کئی سیاستدان ،سکیورٹی اہلکارگرفتار
کیف (اے ایف پی) یوکرینی حکام نے دفاعی شعبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزام میں رکن پارلیمنٹ سمیت متعدد سیاستدانوں اور نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
نیشنل اینٹی کرپشن ایجنسی کے مطابق، الیکٹرانک وارفیئر اور ڈرون آلات کی خریداری میں قیمتیں بڑھا کر بجٹ کا 30 فیصد غیر قانونی طور پر ہتھیایا گیا۔واضح رہے صدر زیلنسکی نے ابتدائی طور پر اینٹی کرپشن اداروں کی خودمختاری ختم کی تھی لیکن عوامی مظاہروں اور اتحادیوں کے دباؤ پر فیصلہ واپس لے لیا۔