روم میں جوبلی آف یوتھ پر لاکھوں نوجوانوں کا پوپ لیو کا پرتپاک استقبال
روم (اے ایف پی) کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ لیو ہفتے کو جوبلی آف یوتھ میں شرکت کیلئے جب روم پہنچے تو لاکھوں نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دنیا کے 146 ممالک سے آئے زائرین نے موسیقی، عبادات اور دعاؤں میں دن گزارا ، اور آج اتوار کو پوپ کی قیادت میں کھلے میدان میں اجتماعی عبادت کی تیاری کی۔ جوبلی آف یوتھ کے تحت ویٹی کن کی دعوت پر دنیا بھر سے 18 سے 35 سال کے زائرین روم پہنچے ہیں، یہ پوپ لیو کا پہلا عالمی یوتھ اجتماع ہے ، جس میں 10 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔واضح رہے روم میں آخری بار ایسا اجتماع 25 سال قبل پوپ جان پال دوم کے دور میں ہوا تھا۔