جاپان میں جولائی سب سے گرم مہینہ، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

جاپان میں جولائی سب سے گرم  مہینہ، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان نے 1898سے ریکارڈ رکھنے کے بعد جولائی کو سب سے گرم مہینہ قرار دیا ہے ، اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

 جاپانی حکام نے اگلے مہینے بھی گرمی کی پیشگوئی کی ہے ۔ ہیوگو میں درجہ حرارت 41.2 ڈگری تک پہنچا، بارش میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بھی نمایاں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں