زیادتی کیس :سابق بھارتی وزیراعظم کے پوتے رجول ریونا کو عمر قید
نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرجول ریونا کو 47 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
کرناٹک ہائیکورٹ نے مجرم کو متاثرہ خاتون کو 11 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ سزا کے وقت ریونا عدالت میں زاروقطار رونے لگے ۔متاثرہ خاتون نےالزام لگایاتھا کہ وہ 2021 سے ریونا کے فارم ہاؤس میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھیں، جہاں اسے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔