بھارت:طیارے میں مسلمان نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل
نئی دہلی (اے پی پی )بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی پرواز میں مسلمان نوجوان حسین احمد پر مسافر کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
دوران پرواز نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا تو ایک مسافر نے مدد کرنے کے بجائے اسے تھپڑ مار دیا۔ صارفین نے شدید مذمت کرتے ہوئے تشدد کرنے والے کو نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واقعے کے بعد حسین احمد لاپتا ہو گئے ، اہلخانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی ہے جبکہ حملہ آور کو کلکتہ ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے ۔