پوپ کا لاکھوں مسیح نوجوانوں سے خطاب امن، دوستی ،روحانی عظمت کا پیغام
روم(اے ایف پی)یوبیلی آف یوتھ کے اختتامی اجتماع میں کیتھو لک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسیح نوجوانوں کو امن، دوستی ،روحانی عظمت ،پاکیزگی اور مکالمے کے ذریعے بہتر دنیا بنانے کا پیغام دیا۔
کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ نے جنگ زدہ خطوں خصوصاً غزہ اور یوکرین کے نوجوانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کم پر قناعت نہ کریں، عظیم مقصد اپنائیں۔ ہفتہ بھر جاری اس مذہبی اجتماع میں 10 لاکھ سے زائد نوجوان شریک ہوئے ۔