نیوزی لینڈ: 2سالہ بچی کو بیگ میں چھپا کر بس میں سفر کرنیوالی خاتون گرفتار
ویلنگٹن (اے ایف پی) نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک 27 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا، جو بس میں اپنے بیگ میں دو سالہ بچی کو چھپا کر لے جا رہی تھی۔
بس ڈرائیور نے بیگ کی حرکت محسوس کر کے کھولا تو اس سے بچی برآمد ہوئی۔ بچی کو شدید گرمی محسوس ہو رہی تھی تاہم وہ محفوظ ہے ۔ خاتون پر بچوں سے بدسلوکی اور غفلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔