چین نے روس و ایران سے تیل خریدنے سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

چین نے روس و ایران سے تیل خریدنے  سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکا کی جانب سے روس اور ایران سے تیل خریدنے سے باز رہنے کا مطالبہ سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔

 چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ اپنی توانائی کی ضروریات، خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کو اولین ترجیح دیتا ہے ، توانائی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین روس سے تیل کی خریداری کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتا ہے اور کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں