مودی حکومت کا جنگی جنون:224 کروڑ کے جنگی سازوسامان کی خریداری
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی حکومت نے 224 کروڑ روپے کے جنگی ٹریلرز خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے ، جو بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی کمپنی اینجس کیڈس ایروسپیس جدید ہائیڈرولک 212عدد 50ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز فراہم کرے گی۔ یہ اقدام ’’آتم نربھر بھارت‘‘مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے ، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کی علامت اور خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے ۔ادھر بھارت نے لداخ میں نوجوانوں کے لیے ہتھیاروں کے تربیتی کیمپ بھی شروع کر دئیے ہیں۔