بھارت اور فلپائن کے چین کیخلاف سٹریٹجک دفاعی معاہدوں پر دستخط

بھارت اور فلپائن کے چین کیخلاف  سٹریٹجک دفاعی معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت اور فلپائن نے چین کیخلاف سٹریٹجک دفاعی معاہدوں پر دستخط کر دئیے ،دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے کا مقصد ایشیاپیسیفک میں چین کے ساتھ کشیدگی کے باعث تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ۔

نئی دہلی میں فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران فوج، فضائیہ اور بحریہ کے درمیان روابط کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا،ملاقات میں جنوبی چین کے سمندر میں مشترکہ مشقوں اور بھرموس میزائل سسٹم کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں