ایران :اعتدال پسند رہنما علی لاریجانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری مقرر
تہران (اے ایف پی) ایران میں تجربہ کار سیاستدان اور اعتدال پسند رہنما علی لاریجانی کو قومی سلامتی کونسل کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران کی دفاعی اور سکیورٹی پالیسی بنانے کی ذمہ دار ہوتی ہے ، تاہم اس کی منظوری ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای دیتے ہیں۔2005 میں لاریجانی نے ایران کی جوہری پالیسی کی قیادت سنبھالی، مگر صرف دو سال بعد اس وقت کے صدر محمود احمدی نژاد سے سنگین اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا ۔