بنگلہ دیش :فروری 2026 میں انتخابات کا اعلان،حسینہ حکومت کے خاتمے کا 1سال مکمل ، قومی جشن
ڈھاکہ(اے یف پی)بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں انتخابات فروری 2026 میں کرائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاوہ انتخابات کے بعد حکومت کی باقاعدہ منتقلی یقینی بنائیں گے اور خود انتخابات کے بعد مستعفی ہو جائیں گے ۔یونس نے شہریوں سے انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے دعاؤں کی اپیل کی اور وعدہ کیا کہ عبوری حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ بنگلہ دیش کا ایک نیا باب شروع ہو سکے ۔دوسری جانب مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر بنگلہ دیشی عوام نے سڑکوں پر جشن منایا۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں بنگلہ دیشی شہری سڑکوں پر امڈ آئے ۔