بھارت میں انٹرنیٹ سنسر شپ ،ایلون مسک نے بھارتی حکومت پر مقدمہ دائرکردیا

بھارت میں انٹرنیٹ سنسر شپ ،ایلون مسک نے بھارتی  حکومت پر مقدمہ دائرکردیا

واشنگٹن(رائٹرز)ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس اور بھارتی حکومت کے درمیان انٹرنیٹ سنسرشپ کے حوالے سے کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔۔

 بھارت میں سخت ڈیجیٹل قوانین کے تحت حکومت نے غیر قانونی مواد کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، جس پر ایکس نے بھارتی حکومت کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قوانین امن و امان کے لیے ضروری ہیں، جب کہ ایکس آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے ۔ یہ کیس کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس کا فیصلہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے اہم سنگ میل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں