وینزویلا کا صدر سب سے بڑا منشیات فروش، ٹرمپ نے گرفتاری پر 5 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کردیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا اورصدرڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی گرفتاری پر 5کروڑ ڈالرانعام کا اعلان کردیاہے ۔
امریکی اٹارنی جنرل پام بانڈی نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دوگنا کردیا گیا ہے ۔نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے ۔ نکولس مادورو 2013 سے وینزویلا کے صدر ہیں، ان پر انتخابات میں دھاندلی، اپوزیشن کی آواز دبانے اور سیاسی تشدد جیسے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔