محسن نقوی جھنگ سے ایم این اے بننا چاہتے ہیں تو وقاص اکرم خود ہی اپنی سیٹ دے دیں ،شہزاداکبر
لندن(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شہزاداکبر نے شیخ وقاص اکرم کو اپنی سیٹ محسن نقوی کو دینے کا مشورہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں شہزاداکبر نے کہاکہ محسن نقوی کا سسرال جھنگ سے ہے۔۔۔
تو اگر محسن نقوی وہاں سے ایم این اے بننا چاہتے ہیں توضرور ۔ میں تو کہتا ہوں کہ اس کارخیر کیلئے وقاص اکرم کو خودی اپنی سیٹ ویسے ہی محسن نقوی کو دے دینی چاہئے ،شہزاد کاکہناتھا کہ اگر سپہ سالار نے محسن نقوی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا تو پھر نہ تو شہبازشریف اسے روک سکے گا اور نہ ہی وقاص اکرم ۔