20 سال سے امریکی صدر کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا

20 سال سے امریکی صدر  کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر کی تنخواہ میں گزشتہ 20سال سے کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔سی بی ایس نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سالانہ چار لاکھ ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں اور۔۔۔

 گزشتہ 20 برس کے دوران امریکا میں برسر اقتدار رہنے والے صدور کی بنیادی تنخواہ یہی رہی ہے ۔اس کے علاوہ صدر کو 50 ہزار ڈالر اضافی اخراجات کیلئے دئیے جاتے ہیں جس پر ٹیکس نہیں کٹتا جبکہ سفری اخراجات کیلئے ایک لاکھ ڈالر اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے 19 ہزار ڈالر دئیے جاتے ہیں۔ 1969 سے 2001 تک امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ دو لاکھ ڈالر تھی تاہم 2001 میں کانگریس نے تنخواہ میں دو لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا تھا ۔ عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد 1958 سے سابق صدور کو سالانہ پنشن دی جا رہی ہے جو اس وقت دو لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں