بے گھر افراد کی برطانوی وزیر روشن آرا علی اپنے مکان کا کرایہ بڑھانے کے الزام پر مستعفی
لندن (اے ایف پی )بے گھر افراد کی وزیر روشن آرا علی نے اپنے مکان کا کرایہ بڑھانے کے الزام میں وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ مستعفی وزیر نے اپنے مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھایا تھا۔
مکان کا کرایہ بڑھانے پر روشن آرا علی کو شدید تنقید کا سامنا تھا، ان پر فلاحی اداروں اورحزبِ اختلاف نے شدید تنقید کی تھی جس پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔بنگلہ دیشی نژاد روشن آرا علی کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا،میں نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم اور پُرعزم کام میں رکاوٹ بنیں، میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے ۔