لندن :فلسطین ایکشن تنظیم کی حمایت پر 365 افراد گرفتار، اقوام متحدہ کی مذمت

 لندن :فلسطین ایکشن تنظیم کی حمایت پر  365 افراد گرفتار، اقوام متحدہ کی مذمت

لندن (اے ایف پی)برطانوی پولیس نے کالعدم تنظیم فلسطین ایکشن کی حمایت پر لندن میں 365 افراد کو گرفتار کر لیا، جو کہ دارالحکومت میں ایک دن میں کی جانے والی بڑی گرفتاریوں میں سے ایک ہے ۔

 مظاہرین پر کالعدم تنظیم کی حمایت کا الزام ہے ۔یاد رہے جولائی میں حکومت نے فلسطین ایکشن پر اس وقت پابندی عائد کی جب اس کے کارکنوں نے برطانیہ کے ایک فضائی اڈے پر حملہ کر کے لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان کیا ۔ تنظیم کا موقف ہے کہ وہ اسرائیل کو برطانیہ کی عسکری معاونت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ۔ اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گرین پیس جیسے اداروں نے اس پابندی کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں