چاڈ :قتل عام پر اکسانے کا الزام سابق وزیر اعظم کو 20 سال قید

 چاڈ :قتل عام پر اکسانے کا الزام سابق وزیر اعظم کو 20 سال قید

انجامینا (اے ایف پی )چاڈ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم سیکسے ماسرا کو نفرت انگیز تقاریر، نسلی منافرت پھیلانے اور قتل عام پر اکسانے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنادی۔

 سیکسے ماسرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 14 مئی کو جنوب مغربی علاقے منداکاؤ میں بین النسلی تشدد بھڑکایا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں