عراق :کلورین گیس کا اخراج، دم گھٹنے کے باعث 621زائرین ہسپتال منتقل
کربلا(اے ایف پی)عراق میں نجف سے کربلا جانے والے راستے پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث621 زائرین کو سانس کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
طبی امداد کے بعد تمام زائرین کو ہسپتال سے جانے کی اجازت دیدی گئی ، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لاکھوں زائرین چہلم امام حسینؓ کیلئے کربلا کا رخ کر رہے تھے ۔واضح رہے عراق میں کئی دہائیوں سے جاری بدامنی اور کرپشن کے باعث بنیادی انفراسٹرکچر خستہ حالی کا شکار ہے ،حفاظتی اقدامات کی شدید کمی ہے ۔