کمیونٹی پر تشدد، نفرت انگیز حملے ،آئرلینڈ میں بھارتی ثقافتی جشن منسوخ
لندن(اے ایف پی)آئرلینڈ میں بھارتی ثقافت کے جشن کو کمیونٹی پر بڑھتے ہوئے تشدد اور نفرت انگیز حملوں کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔آئرلینڈ انڈیا کونسل نے کہا بھارت ڈے کی نئی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
حکام نے بھارتی شہریوں کو تنہا ئی والی جگہوں پر جانے سے بچنے کی ہدایت کی ہے ۔ آئرلینڈ کی حکومت اور بھارتی سفارتخانہ نے پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چھ سالہ بھارتی نژاد لڑکی پر حملہ ہوا اور ایک ٹیکسی ڈرائیور کو بھی نسلی گالیاں دیتے ہوئے بوتل سے مارا گیا۔