چین و برازیل خود انحصاری کی مثال بن سکتے :چینی صدر
بیجنگ(اے ایف پی)چینی صدر شی جن پنگ نے برازیلی ہم منصب لولا دا سلوا سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ چین و برازیل جنوبی عالمی ممالک میں اتحاد و خود انحصاری کی مثال بن سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے یکطرفہ امریکی اقدامات کی مخالفت، یوکرین جنگ، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔واضح رہے برازیلی صدر نے حالیہ دنوں بھارت و چین سے امریکی اقدامات پر مشترکہ ردعمل کی بات کی تھی۔