بھارت اور چین براہِ راست پروازیں بحال کرینگے

بھارت اور چین براہِ راست  پروازیں بحال کرینگے

نئی دہلی ( مانیٹرنگ نیوز )ذرائع کے مطابق بھارت اور چین آئندہ ماہ سے براہِ راست فضائی روابط بحال کرنے والے ہیں، کیونکہ دنیا کی دو سب سے بڑی آبادیوں والے ممالک اپنے سیاسی تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق بھارتی حکومت نے ایئرلائنز کو ہدایت دی ہے کہ چین کے لیے پروازیں مختصر نوٹس پر شروع کرنے کی تیاری کریں۔ باضابطہ اعلان اگست کے آخر میں چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر متوقع ہے ، جس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے اور ممکنہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔تاہم اس عمل کا حتمی وقت ابھی طے نہیں اور مذاکرات میں کسی بھی وقت رکاوٹ آسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں