مالی:سابق وزیراعظم فوجی حکومت پر تنقید کے بعد گرفتار
باماکو (اے ایف پی)مغربی افریقی ملک مالی کے سابق وزیراعظم چوگویل کوکالا ماگا کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ گزشتہ نومبر میں فوجی حکومت پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف کر دئیے گئے تھے ۔
عدالتی ذرائع اور ان کے قریبی حلقے کے مطابق گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب فوجی حکومت نے حالیہ دنوں میں ایک فوجی بغاوت روکنے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کیا ۔واضح رہے مالی میں فوج نے 2020 اور 2021 میں دو مسلسل بغاوتوں کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔