کانگو: 47قیدی دیوار توڑ کر فرار
کیکوٹ (اے ایف پی) کانگو کے جنوب مغرب میں واقع ایڈیوفا کی مرکزی جیل سے 47 قیدی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے ۔یہ جیل 1937 میں بیلجیئم کے دور میں بنائی گئی تھی۔۔۔
اس دوران وارڈن نے فائرنگ کی تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔مقامی حکام نے جیل کی ناقص حالت کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت سے نئی جیل بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیدیوں کی حالت بہتر ہو سکے اور فرار جیسے واقعات کو روکا جا سکے ۔