کینسر کی نئی دوا کی تیاری ، جرمن کمپنی کا 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ
فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمن دوا ساز کمپنی بائر نے امریکی بایوٹیک ادارے کومکواٹ بایوسائنسز کے ساتھ 1.3 ارب ڈالر تک مالیت کا معاہدہ کیا ہے تاکہ کے آر اے ایس جین میں تبدیلی والے مختلف کینسرز کے علاج کے لیے نئی دوا تیار کی جا سکے ۔
کومکواٹ دوا کی تحقیق مکمل کرے گی جبکہ بائر ترقی اور تجارتی عمل سنبھالے گی۔ کے آر اے ایس جین کی تبدیلی تقریباً 25 فیصد کینسرز میں پائی جاتی ہے ، جن میں آنتوں اور پھیپھڑوں کے کینسر شامل ہیں۔