امریکا :خام تیل کے ذخائر میں کمی ،قیمتوں میں معمولی اضافہ

امریکا :خام تیل کے ذخائر میں  کمی ،قیمتوں میں معمولی اضافہ

واشنگٹن،ہوسٹن (اے پی پی،رائٹرز)امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں 24 لاکھ بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ، برینٹ فیوچرز میں 1.2 فیصد اور۔۔۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 1.4 فیصد تک اضافہ ہوا۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا میں خام تیل کے ذخائر توقعات سے کچھ زیادہ کم ہوئے ۔ماہرین نے خام تیل کے امریکی ذخائر میں 20 لاکھ بیرل کمی کی پیشگوئی کی تھی تاہم اس زیادہ غیرمتوقع کمی کے بعد امریکا کے خام تیل کے ذخائر اب 41کروڑ83لاکھ بیرل پر آ گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں