یورپی ممالک کا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنیکا فیصلہ
نیویارک،برلن (اے ایف پی) فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ تینوں یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بند کمرہ اجلاس طلب کیا ہے۔۔۔
، جوآج جمعہ کو ہوگا۔تینوں یورپی ممالک نے مشترکہ طور پر یہ اقدام ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد اٹھایا ہے ۔ یورپی ممالک کا مو قف ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ کر رہا ہے ، جو معاہدے کی روح کے خلاف ہے ۔اجلاس میں ایران پر دوبارہ اسلحہ، میزائل اور حساس ٹیکنالوجی کی خرید و فروخت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ایران نے اس پیش رفت کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی دباؤ قرار دیا ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پابندیوں کی بحالی پر سخت ردعمل دینگے ۔ادھر امریکا نے یورپی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے ، بشرطیکہ تہران سنجیدہ سفارتکاری کی راہ اپنائے ۔سفارتی ماہرین کے مطابق اگر سلامتی کونسل پابندیاں بحال کرنے پر متفق ہو گئی تو یہ 2015 کے معاہدے کی مکمل موت کے مترادف ہوگا۔