یوکرین کا ڈرون حملہ، پیوٹن کے محل کے قریب آگ بھڑک اٹھی

یوکرین کا ڈرون حملہ، پیوٹن کے  محل کے قریب آگ بھڑک اٹھی

ماسکو (دنیا مانیٹرنگ)یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد روس کے شہر جیلنجک کے قریب واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جو روسی صدر پیوٹن کی پرتعیش رہائشگاہ ‘‘پیوٹن پیلس’’ سے محض چند میل دور تک پہنچ گئی۔

روسی حکام کے مطابق ڈرون مار گرائے جانے کے بعد ملبے سے آگ لگی۔تقریباً 100 فائر فائٹرز کئی گھنٹے آگ بجھانے میں مصروف رہے ، جبکہ 23 سیاحوں کو کشتی کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔ روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آگ پیوٹن محل سے صرف دو میل دور پہنچ گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں