امریکا سے کشیدگی ،وینزویلا نے 25 ہزار فوجی سرحد پر تعینات کر دئیے
کراکس (اے ایف پی)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر کولمبیا کی سرحد اور شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 25 ہزار فوجی تعینات کر دئیے۔۔۔
صدر مادورو نے کہا کہ فوج کی تعیناتی کا مقصد قومی خودمختاری، ملکی سلامتی اور امن کا تحفظ ہے ۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹرمپ نے منشیات سمگلنگ کیخلاف بڑے پیمانے پر بحری کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ چند روز قبل امریکی افواج نے ایک مشتبہ کشتی تباہ کی تھی جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے ۔