جرمنی: پناہ گزینوں کی امداد میں کمی
برلن (دنیا مانیٹرنگ)جرمنی میں پناہ کے متلاشی افراد کو دی جانے والی فلاحی ادائیگیوں میں 2024 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے اختتام تک 5 لاکھ 13 ہزار 700 افراد یہ امداد حاصل کر رہے تھے جو 2024 کے اختتام پر کم ہو کر 4 لاکھ 61 ہزار رہ گئے ۔ اس امداد سے سب سے زیادہ مستفید افراد کا تعلق ترکیہ ، شام اور افغانستان سے تھا۔