اسرائیل نے صمود فلوٹیلا سے گرفتار مزید 29افراد کو رہاکردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا سے  گرفتار مزید 29افراد کو رہاکردیا

یروشلم(رائٹرز)اسرائیل نے صمود فلوٹیلا سے گرفتار کئے گئے مزید 29افرادکو رہا کرکے ملک بدر کردیا ،اس سے قبل بھی اسرائیل نے حراست میں لئے گئے 450 سے زائد کارکنوں میں سے 170 کو ملک بدر کیاتھا۔۔۔

یونانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس کے سفیر نے اپنے 27 شہریوں سے ملاقات کی ، جنہیں حراست میں لیا گیا تھا اور ان سب کی صحت اچھی ہے ،توقع ہے کہ یونانی شہریوں کو آج ملک بدر کر دیا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے سفارتکاروں کے ایک وفد نے بھی گزشتہ روز اپنے زیر حراست شہریوں سے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں