امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کردی
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافہ نہ کرنے پر اسے نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔۔۔
رائٹرزکے مطابق یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہا ئوس میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔امریکی صدر نے کہاکہ ان کے پاس دفاعی اخراجات نہ بڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ شاید ہمیں انہیں نیٹو سے نکال دینا چاہیے۔