سوڈان میں مسجد اور ہسپتا ل پر بمباری 20 افراد جاں بحق، 25زخمی

سوڈان میں مسجد اور ہسپتا ل پر بمباری  20 افراد جاں بحق، 25زخمی

خرطوم (اے ایف پی )سوڈان کے شہر الفاشر میں مسجد اور ہسپتال پر حملے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے صوبہ شمالی دارفور کے محصور شہر الفاشر میں ایک بار پھر خونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

جہاں حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک مسجد اور ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 شہری جاں بحق ہوگئے ۔یہ ہسپتا ل سعودی عرب کے تعاون سے چلایا جا رہا تھا جہاں ہزار سے زائد مریض زیر علاج تھے اور یہ ہسپتا ل علاقے کا آخری بچ جانے والا فعال ہسپتال تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں