سعودی ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان، 3 لاکھ نوکریاں متوقع

سعودی ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں  ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے  کا اعلان، 3 لاکھ نوکریاں متوقع

مکہ مکرمہ (دنیا مانیٹرنگ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد حرام کے قریب ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ منصوبہ 1کروڑ20لاکھ مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہوگا۔۔۔

، جس میں رہائشی، ثقافتی اور خدمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ یہ جدید  عوامی ٹرانسپورٹ نظام سے منسلک ہوگا۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے اور 2036 تک 3 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا، جس سے خطے کی معیشت کو فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں