ٹرمپ ہماری جوہری تنصیبات کی تباہی کا خواب دیکھتےرہیں:خامنہ ای

ٹرمپ ہماری جوہری تنصیبات کی تباہی کا خواب دیکھتےرہیں:خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری تنصیبات تباہ کرنیکا امریکی صدر کا دعویٰ مسترد کر دیا ٹرمپ کو یہ حق حاصل نہیں وہ بتائے جوہری صنعت میں کیا رکھنا چاہیے ، کیا نہیں

تہران (اے ایف پی)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پیر کو امریکی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ امریکا نے جون میں ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا تھا۔ سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں خامنہ ای نے کہاصدر ٹرمپ کو خواب دیکھتے رہنا چاہیے ، ان کا اشارہ امریکی صدر کے اس بیان کی جانب تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری مقامات امریکی حملوں سے صفحئہ ہستی سے مٹا دئیے گئے ۔ایرانی رہبر اعلیٰ نے کہاامریکی صدر کو یہ حق حاصل نہیں وہ کسی ملک کو یہ بتائے کہ اگر اس کے پاس جوہری صنعت ہے تو اسے کیا رکھنا چاہیے اور کیا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں