صدر کو منشیات فروش کہنے پر کولمبیا نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

 صدر کو منشیات فروش کہنے پر کولمبیا  نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

بوگوٹا(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو منشیات فروش قرار دینے اور امداد ختم کرنے کی دھمکی کے بعد کولمبیا نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔۔۔

 ٹرمپ نے کولمبیا پر تجارتی پابندیوں کی بھی دھمکی دی ہے ۔ پیٹرو نے ردعمل میں امریکی کارروائیوں کو قتل اور کولمبیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یاد رہے کولمبیا کو 2023 میں امریکا سے 74کروڑ ڈالر کی امداد ملی تھی، جس کا نصف انسدادِ منشیات پر خرچ ہوتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں