بھارت:پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا
بھوپال(دنیا مانیٹرنگ )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔۔۔
۔یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔