سویڈش کمپنی نے گوگل کیخلاف 8 ارب ڈالر کا کیس دائر کر دیا
اسٹاک ہوم(اے ایف پی)جو کلارنا کی ملکیت سویڈش کمپنی پرائسرنر نے گوگل کے خلاف 8 ارب ڈالر سے زائد کا کیس دائر کیا ہے۔۔۔
کمپنی کا الزام ہے کہ گوگل نے اپنی شاپنگ کمپیریزن سروس کو سرچ رزلٹس میں ترجیح دے کر یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ 2022 میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں گوگل پر اپنی مارکیٹ میں اجارہ داری کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام ہے ۔ گوگل نے جواب میں کہا انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔